سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اچھا موقع ہے سری لنکا فارم میں نہیں ہے اگر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی تو 200 سے زائد رنز بنانے پڑیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرُجوش‘ میں قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات پر گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان نے بولنگ کی توسری لنکا کو 120رنز کےاندر روکنا ہو گا۔
سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ پاکستان نے سری لنکا کےخلاف ٹاس جیتا تو دوسری بیٹنگ کرے، پاکستان کو سری لنکا کے خلاف کنڈیشن دیکھ کر پلاننگ بنانی پڑے گی۔
یہ پڑھیں: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی، پاکستان کی سیمی فائنل کے لیے امیدیں برقرار
سابق کپتان شعیب ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی جیت کی وجہ سے پاکستان کیلئے امید پیدا ہو گئی ہے پاکستان اب بھی ٹی 20ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیل سکتا ہے، پاکستان کو سری لنکا کیخلاف 65رنز سے جیت حاصل کرنا ہو گی اور دوسری بیٹنگ کی تو13.1اوور میں ہدف حاصل کرنا ہو گا، امید کو کامیابی میں تبدیل کرنےکےلیے محنت کرنی پڑےگی۔
کینڈی میں ہفتہ کو پاکستان سپر 8 مرحلے کا اپنا آخری میچ ایونٹ میں بقا کی جنگ کے طور پر کھیلے گا جس میں نہ صرف گرین شرٹس کو فتح درکار ہے بلکہ اسے رن ریٹ کے لیے بھی ایک سخت چیلنج درپیش ہے۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کےلیے سری لنکا کو 65رنز سے ہرانا ہو گا اور بعد میں بیٹنگ کی صورت میں پاکستان کو ہدف 13اوور میں حاصل کرنا ہو گا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم پہلے ہی تینوں میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوچکی ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت بالترتیب 1 اور تین پوائنٹس ہیں، اگر کل پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے اسے نیوزی لینڈ کو 65 رنز سے ہرانا ہوگا اور پھر گرین شرٹس بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائیں گے۔



