ضلع اٹک کے زرخیز علاقے اپنی معیاری اور ذائقہ دار سردیوں کی سوغات ریڈ بلڈ مالٹا کے باغات کے لیے مشہور ہے جو کسانوں کے روزگار کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔
اے آر وائی نیوز اٹک کے نمائندے لالہ محمد صدیقی کی رپورٹ کے مطابق اٹک کا مشہور و معروف ریڈ بلڈ مالٹا اپنی مثال آپ ہے جو اسے ایک مرتبہ کھالے دوبارہ مانگے بغیر رہ نہیں سکتا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ریڈ بلڈ مالٹا کی فارمنگ ایک اہم بہترین زرعی سرگرمی ہے، جو خاص طور پر اٹک کے شمالی علاقوں میں بڑے پیمانے پر ہوتی ہے۔
یہ ریڈ بلڈ مالٹا سردیوں کی ایک منافع بخش فصل ہے جس کے لیے موزوں آب و ہوا اور زرخیز زمین درکار ہوتی ہے، جدید طریقوں کے استعمال سے اس کی پیداوار اور کوالٹی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
یہ سونا اگلتی زمینیں بہترین معیار کا ریڈ بلڈ مالٹا پیدا کرتی ہیں۔ مقامی کسان ان باغات کی دیکھ بھال کرتے ہیں، جو نہ صرف مالٹا بلکہ آڑو اور دیگر پھل بھی اگاتے ہیں، حالانکہ ان حالات میں کسان مختلف چیلنجوں کا سامنا بھی کرتے ہیں۔
ریڈ بلڈ مالٹے کی پیداوار عام طور پر کم ہوتی ہے، جس کی وجہ سے یہ کافی مہنگا بکتا ہے۔ 2024 میں، یہ ڈھائی ہزار سے 3ہزار روپے فی سیکڑا فروخت ہوئے جبکہ پچھلے سال کم پیداوار کی وجہ سے قیمت 5ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی. اٹک کے ریڈ بلڈ مالٹے اپنے سرخ رنگ اور انوکھے ذائقے کی وجہ سے مشہور ہیں.
کاشتکاروں کو متبادل راستوں سے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت مل گئی



