spot_img

ذات صلة

جمع

سال 2025 : پاکستان عالمی سطح پر توجہ کا مرکز قرار، بھارت کو سُبکی کا سامنا

وطن عزیز کے حوالے سے اس سال عالمی سطح پر بیانیے میں واضح تبدیلی آئی ہے متعدد عالمی جریدوں میں پاکستان سے متعلق جو رائے دی گئی وہ بہت دلچسپ اور خوش آئند ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے کی میزبان ماریہ میمن نے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ امریکی میگزین دی ڈپلومیٹ نے اپنے آرٹیکل میں پاکستان کئی سال بعد عالمی توجہ کا مرکز قرار دیا ہے۔

جریدے میں کہا گیا ہے کہ اس سال پاکستان کی عسکری قیادت نے ریاستی مفادات کا بھرپور تحفظ کرتے ہوئے واضح وژن کے ساتھ ریاستی رٹ کو مضبوط کیا، بھارت کے ساتھ ہونے والی فوجی جھڑپوں نے عالمی توجہ حاصل کی۔

بھارت کیخلاف اس کامیاب مہم جوئی سے پاک فوج کی کامیابیاں عالمی دفاعی ماہرین کی توجہ کا مرکز بنیں، اور پاکستانی فوج عالمی عسکری مباحثوں میں دوبارہ مرکزی حیثیت اختیار کرگئی۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق بھارت کیخلاف کامیابی کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی اور بھارت واشنگٹن سے تعلقات پر دباؤ میں آیا۔

مشرق وسطیٰ میں پاکستان کے دفاعی معاہدے اسٹریٹجک پیش رفت ہے، اس کے علاوہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون نے نے پاکستان کا علاقائی کردار مظبوط کیا۔

دوسری طرف معروف امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے بھی اپنے آرٹیکل میں پاکستان کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 2025پاک امریکہ تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال رہا۔

آرٹیکل میں بتایا گیا کہ 2025میں واشنگٹن کا انڈیا فرسٹ دور ختم ہوا اور پاکستان کو فوقیت حاصل رہی، امریکی پالیسی شفٹ کی بنیاد پاک بھارت جنگ بنی اس میں پاکستان کی ملٹری کارکردگی نے ٹرمپ کو حیران کردیا۔

پاکستان ناپسندیدہ ریاست سے شراکت دار ملک بن گیا، ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان کو مرکزی ستون قرار دیا گیا۔

برطانوی جرہدے فنانشل ٹائمز کے مطابق بدلتی عالمی سیاست نے مڈل پاورز کیلیے نیا مگر مشکل دور کھول دیا ہے ان کیلیے یہ پیش رفت خاصی پیچیدہ ثابت ہورہی ہے، پاکستان کی قیادت واشنگٹن، بیجنگ ریاض اور تہران کے درمیان بیک وقت روابط میں متحرک رہی جس کی وجہ سے بھارت کو بہت مایوسی ہوئی۔

آرٹکیکل میں کہا گیا ہے کہ بھارت بدلتے عالمی حالات اور ٹرمپ کے انداز سے ہم آہنگ نہ ہوسکا اور اپنی سفارتی ناکامی کے باعث بھارت کو مڈل پاور حکمت عملی میں مشکلات کا سامنا رہا۔

spot_imgspot_img