شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد نے بتایا ہے کہ وہ اگر اداکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے۔
اے آر وائی نیوز کے عید اسپیشل شو میں اداکار زاہد احمد نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
اداکار نے کہا کہ مجھے اسپورٹس کا بہت شوق ہے لیکن اس کے لیے دیر ہوچکی تھی، میں اگر اداکار نہ ہوتا تو کارپوریٹ سیکٹر میں ہوتا۔
زاہد احمد نے کہا کہ کرکٹ سے دل ٹوٹتا رہتا ہے لیکن پھر ٹورنامنٹ آتا ہے تو امید جاگ جاتی ہے۔
ریپڈ فائر میں اداکار نے کہا کہ بابر اعظم آؤٹ آف فارم ہیں، شاہین آفریدی کو آرام کی ضرورت ہے۔
اداکار نے کہا کہ بشریٰ انصاری لیجنڈ ہیں اور صبا فیصل میری بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، انہوں نے مہوش حیات اور ماہرہ خان کو ’دیوا‘ قرار دیا۔
یہ پڑھیں: سخت الفاظ بچے کی شخصیت متاثر کرتے ہیں، زاہد احمد
اس سے قبل انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ ایک کردار سے سیکھا کہ سزا یا سخت الفاظ سے بچے کی شخصیت کیسے ٹوٹ سکتی ہے، پرانے زمانے میں والدین سخت پرورش کرتے تھے لیکن میں نے سیکھا کہ بچے کی جذباتی تندرستی بہت ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ بچے کی عزت نفس پر غور کیے بغیر اسے ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرسکتے۔



