کراچی (24 مارچ 2026): پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریشم نے اب تک شادی نہ کرنے کی اصل وجہ بتا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔
ریشم کا شمار پاکستان کے بڑے فلمی ستاروں میں کیا جاتا ہے، اداکارہ نے اپنے کیریئر میں فلموں اور ٹیلی ویژن دونوں میں کام کیا لیکن وہ اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہیں۔
حال ہی میں وہ ایک نجی نیوز چینل کے شو کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے اپنی شادی کی خواہش اور زندگی میں ملنے والے دکھوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: شان پھٹی ہوئی شرٹ میں بھی ہیرو لگتا ہے، ریشم
نامور اداکارہ نے بتایا کہ وہ برسوں سے کام کر رہی ہیں، وہ ایک محنت کرنے والی خاتون ہیں اور اپنے کیریئر کیلیے شکر گزار ہیں، لیکن انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کی قسمت میں مرد کی کمائی کی برکت نہیں لکھی گئی۔
ریشم نے بتایا کہ وہ ایک اچھے انسان سے شادی کرنا چاہتی ہیں، وہ ایسا شوہر چاہتی ہیں جو انہیں کھلے دل سے پیسے دے، جسے وہ فلاحی کاموں کیلیے خرچ کر سکیں۔
ان کے مطابق وہ فلاحی کاموں پر بہت زیادہ خرچ کرتی ہیں اور لنگر تقسیم کرتی ہیں، وہ چاہتی ہیں ان کا شوہر بھی ایسی انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں میں مالی تعاون کرے۔
شو میں انہوں نے شادی کے حوالے سے اپنے خدشات کے بارے میں بھی بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں ڈر لگتا ہے کہ کوئی صرف شہرت کی خاطر ان سے شادی نہ کر لے کیونکہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے اور ایسی چیزیں عام ہو جاتی ہیں، وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتیں جو چند دن کی شہرت حاصل کرنے کے بعد انہیں چھوڑ دے۔



