راولپنڈٰ میں بہادر لڑکی نے مسلح ڈاکو کو لوہے کے چنے چبوا دیے جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔
راولپنڈی کے محلہ قطب الدین میں مسلح ڈاکو نے لڑکی سے بیگ چھیننے کی کوشش کی لیکن لڑکی نے ڈاکو کے ہاتھ میں پستول کی بھی پروا نہ کی اور بیگ دبوچ لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم مسلسل بیگ چھیننے کی کوشش کرتا رہا لڑکی زمین پر گر گئی لیکن بیگ نہ چھوڑا۔
ملزم بالآخر بیگ لے کر بھاگ کھڑا ہوا لیکن لڑکی نے ہار نہ مانی اور اٹھ کر کچھ دور تک ملزم کے پیچھے بھاگتی رہی، ملزم نے دو فائر بھی کیے، متاثرہ لڑکی کے بیگ میں تین فون اور نقدی موجود تھی۔
راولپنڈی پولیس نے دن دیہاڑے ڈکیتی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تھانہ وارث خان میں مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، لڑکی نے بتایا کہ وہ کمرشل مارکیٹ سے خریداری کے بعد بہن کے ساتھ گھر جارہی تھی۔



