بالی ووڈ کے خودساختہ نقاد کمال آر خان نے انکشاف کیا ہے کہ دھرندر میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے اکشے کھنے کے پاس کوئی فلم نہیں۔
بھارتی سینما کی ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم دھرندر میں سب نے اکشے کی اداکاری کی تعریف کی تھی وہ اس میں پاکستانی گینگسٹر رحمان ڈکیت کے کردار میں نظر آئے تھے، اکشے آدتیہ دھر کی فلم میں وہ آخری بار نظر آئے جس میں رنویر سنگھ بھی موجود تھے۔
کمال آر خان جو کے آر کے کے نام سے مشہور ہیں انھوں نے حال ہی میں اکشے کھنہ کے کیریئر کے انتخاب کے حوالے سے چونکا دینے والے دعوے کیے ہیں۔
بالی ووڈ نقاد کے مطابق اکشے نے بھاگم بھاگ 2 فلم میں کام کرنے کے لیے اجے دیوگن کی دریشیام 3 چھوڑ دی تھی، تاہم یہ کردار بالآخر منوج باجپائی کے پاس چلا گیا ہے جو اکشے کمار اور پریش راول کے ساتھ اداکاری کریں گے۔
کےآرکے نے 14 فروری کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا بیان شیئر کرتے ہوئے لکھا، “اکشے کھنہ نے #Drishyam3 کو فلم “بھاگم بھاگ 2″ کے لیے چھوڑ دیا تھا!
تاہم اکشے کھنہ کو وہ فلم نہیں ملی، منوج باجپائی اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ ہیں! ہدایت کار راج شاندلیا فلم کی ہدایت کاری کر رہے ہیں۔”
Akshay Khanna did leave #Drishyam3 for film “Bhagam Bhaag2”! But Akshay didn’t get that film. Manoj Bajpayee is in the film with Akshay Kumar! Director Raaj Shaandliya is directing the film. Narendra Hirawat is the producer! Means Akshay Khanna doesn’t have any film right now.
— KRK (@kamaalrkhan) February 14, 2026



