کراچی (9 مئی 2026): دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے 40 ملین گیلن پانی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی جس کے بعد شہر میں پانی کی ترسیل کا نظام معمول پر آگیا۔
ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق کراچی کو یومیہ 650 ملین گیلن پانی حسبِ معمول فراہم کیا جا رہا ہے، گزشتہ چند روز کے دوران مرمتی کام کے باعث شہر کو تقریباً 40 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا رہا، تاہم مرمت کا عمل مکمل ہوتے ہی دھابیجی سے پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں صاف پانی اور سندھ میں گھروں کی تعمیر کیلیے کروڑوں یوروز کا قرض
ترجمان نے مزید کہا کہ دھابیجی کے علاوہ شہر کے دیگر تمام پمپنگ اسٹیشنز سے بھی بلا تعطل پانی کی ترسیل جاری ہے اور سپلائی سسٹم مکمل طور پر فعال ہے، ادارہ شہریوں کو پانی کی مسلسل اور منصفانہ فراہمی یقینی بنانے کیلیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔



