spot_img

ذات صلة

جمع

دنیا کی سب سے مہنگی ترین اس پینٹنگ کے پیچھے کیا راز چھپا ہے؟ جانیے ویڈیو رپورٹ میں

مصوروں نے صدیوں سے اپنی پینٹنگ کے ذریعے لوگوں کو مسحور کر رکھا ہے جو اس دنیا کے قدرتی نظاروں کو بہت خوبصورتی سے کینوس پر پیش کرتے ہیں۔

ایسی پینٹنگز فطرت کی بھرپور عکاسی کرتی ہیں، مصور حضرات گھومتی ہوئی پہاڑیوں اور وسیع جنگلات سے لے کر پُرسکون ندیوں اور بلند و بالا پہاڑوں کے حسین مناظر کو زندہ کردیتے ہیں۔

اس کی ایک بہترین مثال مشہور مصور ونسنٹ وان گوگ کی ہے جنہوں نے ‘دی اسٹاری نائٹ’ نامی ایک لاجواب اور بیش قیمت پینٹنگ بنائی جو فطرت اور جذبات کی گہرائی کے ساتھ اس فنکار کی مہارت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

دنیا کی اس مہنگی ترین پینٹنگ کے پیچھے چھپی کہانی کے بارے میں اے آر وائی نیوز کے مزاحیہ پروگرام ہوشیاریاں میں میزبان ہارون رفیق نے تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس پینٹنگ ‘دی اسٹاری نائٹ’ کی خاص بات یہ کہ اس میں رات کے وقت بظاہر ستارے چمکتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں حالانکہ ستارے اتنے نہیں چمکتے جتنا ان کو دکھایا گیا ہے اور نہ ہی ستارے اتنے بڑے ہوتے ہیں جتنے نظر آرہے ہیں۔

ہارون رفیق نے بتایا کہ مصور اس خوبصورت پینٹنگ کے ذریعے کیا پیغام دینا چاہ رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ مصور وان گوگ نے یہ منظر اپنی پناہ گاہ کی کھڑکی سے دیکھا تھا لیکن جیسا منظر دیکھا پینٹنگ اس جیسی نہیں بلکہ یہ اس کے ذہن میں جو تصور تھا یا اختراع تھی وہ اس نے کینوس پر اتار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کبھی یہ پینٹنگ فروخت کی گئی تو کہا جاتا ہے کہ اس کی قیمت ڈیڑھ ارب ڈالر سے کم نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ صحیح پینٹنگز کا انتخاب آپ کے گھر اور دفتر کی خوبصورتی میں اضافہ کرکے ایک پرسکون ماحول کو فروغ دیتا ہے جیسے جیسے ان فن پاروں کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے، ان کی قدر کو سمجھنے اور انتخاب کرنے کا طریقہ بھی فروغ پارہا ہے۔

مصورہ کی انوکھی پینٹنگ نے کمال کردیا، دیکھنے والے حیران

spot_imgspot_img