spot_img

ذات صلة

جمع

دشمن اپنی خواہشات کو خبر بنا کر پیش کر رہا ہے، ایرانی اسپیکر

تہران : ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن اپنی خواہشات کو خبر بنا کر پیش کر رہا ہے، ہم اسے پچھتانے پر مجبور کردیں گے۔

یہ بات انہوں نے دماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ دشمن ہماری قوم کو دھمکیاں دے کر بڑی غلطی کررہا ہے۔

ایرانی اسپیکر  نے خبردار کیا کہ اگر ایران پر ایک بھی حملہ کیا گیا تو اس کا جواب کئی گنا شدت کے ساتھ دیا جائے گا، اگر وہ ایک کو ماریں گے تو وہ اپنے کئی مردے واپس لے کر جائیں گے۔

قالیباف کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام اپنے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں دشمن کی جارحیت پر اسے پچھتانے پر مجبور کریں گے اور اپنے حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کرتے ہوئے اپنے حقوق دوبارہ حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی رہنما کا یہ مؤقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں جاری کشیدگی اور جنگی صورت حال میں شدت دیکھی جا رہی ہے اور ایران بارہا اس بات پر زور دے چکا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

spot_imgspot_img