spot_img

ذات صلة

جمع

خدیجہ شاہ اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ جاری

لاہور (9 جنوری 2026): انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

جناح ہاؤس حملہ کیس میں اے ٹی سی نے خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا اور ان کے دائمی وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ ملزمان میں فیصل اختر، عادل سعید، سید ارسلان، قاسم منہاس اور عبد اللہ حسن شامل ہیں جو ٹرائل کیلیے عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ خدیجہ شاہ 9 مئی کے ایک مقدمے میں سزا کے بعد روپوش ہو چکی ہیں، ملزمہ سمیت دیگر ملزمان گرفتاری کے ڈر سے پیش نہیں ہو رہے، ان کو پیش ہونے کی مہلت دی گئی مگر پیش نہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: خدیجہ شاہ کا امریکی شہریت چھوڑنے کا اعلان

20 ستمبر 2025 کو خدیجہ شاہ نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں ہونے والی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے وکیل سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں اپیل دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ خدیجہ شاہ کو سیاسی بنیاد پر مقدمے میں ملوث کیا گیا۔

واضھ رہے کہ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عمران خان کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی تھی، دیگر ملزمان کی ضمانت درخواستوں میں 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔

spot_imgspot_img