spot_img

ذات صلة

جمع

حیدرآباد : بھائی نے بہن کو قتل کرکے لاش چپکے سے دفنا دی

حیدرآباد (07 دسمبر 2025): بھائی نے بہن کو قتل کرکے اس کی لاش بغیر کفن دیئے چپکے سے دفنا دی، ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز حیدرآباد کے نمائندے جام فرید لاکھو کی رپورٹ کے مطابق قتل کا یہ اندوہناک واقعہ حیدرآباد میں ٹنڈو جام کے علاقے محبوب شاہ امام بارگاہ میں پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم عرفان شاہ نے بہن کو گولیاں مارکر قتل کےبعد لاش دفنا دی، ملزم نے بہن کو قتل کے بعد بغیر کفن کے دفنا دیا تھا۔

ورثا نے لڑکی کے قتل کو چھپانے کی کوشش کی، ورثا لڑکی کو پہلےاسپتال لے گئے تھے جہاں موت کی تصدیق ہوئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ورثا لڑکی کی میت کو اسپتال سے فوری طور پر واپس لے گئے تھے، اسپتال انتظامیہ نے صورتحال سے آگاہ کیا۔

پولیس حکام کے مطابق واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے، لڑکی کے قتل کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : زمین ہتھیانے کی غرض سے بہن قتل بھائی بازیاب

چکوال کے تھانہ نیلہ کے گاؤں گگھ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں زمین ہتھیانے کی غرض سے عرصہ دراز سے حبسِ بے جا میں رکھے گئے بہن بھائی میں سے بہن کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ بھائی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سال سے زرعی زمین ہتھیانے کی غرض سے ایک ویران گھر میں بند رکھے گئے بہن بھائی کو بازیاب کروانے کے لیے پولیس نے چھاپہ مارا تو کمرے سے بہن کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کی لاش 8 سے 10 دن پرانی تھی جبکہ ملحقہ کمرے سے بھائی کو بھی بازیاب کر لیا گیا جو خوف کی وجہ سے کچھ بول نہیں رہا۔

spot_imgspot_img