spot_img

ذات صلة

جمع

حرم شریف جیسا سکون کہیں پر بھی نہیں، منور فاروقی

بھارتی کامیڈین منور فاروقی نے کہا کہ حرم شریف جیسا سکون کہیں پر بھی نہیں ہے۔

کامیڈین منور فاروقی نے ثنا خان اور مفتی انس کے شو ’رونقِ رمضان سیزن 2‘ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں پہلے کے مقابلے میں تیزی ہوچکی ہے جو مجھے کھلتی ہے۔

کامیڈین نے کہا کہ اہلیہ کو کافی معلومات ہیں کیونکہ وہ پہلے بھی عمرہ ادا کرچکی ہیں، جیسے میں گیا تھا تو مجھے پتا تھا کہ تین دن کے بعد مجھے واپس جانا ہے لیکن میرا واپس جانے کو دل ہی نہیں کررہا تھا، تاثیر ہے کہ بھئی وہ آپ کو روک لے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saiyad Sana Khan (@sanakhaan21)

ایک سوال کے جواب میں منور فاروقی نے کہا کہ فیملی کو اہلیہ اور میں دونوں سنبھال رہے ہیں، میں بول بھی نہیں سکتا کہ میں نے اس کے لیے یہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے سامنے اپنے بچے کو ڈانٹ دو، کوئی بتانے آجائے گا کہ ایسے نہیں ڈانٹتے، بھائی تم نے چوبیس گھنٹے میں میرے بچے کو ڈیڑھ منٹ دیکھا ہے تو مجھے پلیز لیکچر نہیں دو۔

منور فاروقی نے کہا کہ جتنی آپ جس انسان کے بارے میں فکر کرتے ہو اس کو ٹوکنے سے بہتر ہے کہ یہی وقت دعا میں لگا دو اور اس کے لیے دعا کرو، منہ سے سب سے پہلے ’یا اللہ‘ نکلتا ہے سائنس بھلے جتنی بھی ترقی کرگئی ہو آپ پریشانی میں ’یا ڈاکٹر‘ تو کوئی نہیں کہتے۔

 انہوں نے کہا کہ دینی اعتبار سے مجھ سے پوچھیں تو کامیابی یہی ہے کہ لوگ آپ کے لیے دعا کریں۔

spot_imgspot_img