spot_img

ذات صلة

جمع

”جیسے پیاسا کنویں کے پاس جاتا ہے آئی سی سی ہمارے پاس آیا، فیصلہ کل ہوجائے گا“

باسط علی نے کہا ہے کہ جیسے پیاسا کنویں کے پاس جاتا ہے آئی سی سی ہمارے پاس آیا ہے، ان کی اکڑ بیٹھ گئی ہے، اب آئی سی سی یہاں بات کرنے آگیا۔

اے آر وائی کے پروگرام ہرلمحہ پرجوش میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ آئی سی سی نے کہا پاکستان اور بھارت کا میچ دنیا کےلیے سونے کی چڑیا ہے، آئی سی سی کی بنیادیں پاکستان اور بھارت کے میچ پر کھڑی ہوتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آئی سی سی نے اپنی بنیادیں بچانے کےلیے وفد پاکستان بھیجا ہے، پاک بھارت میچ سے متعلق بات آگے بڑھی ہے، فیصلہ کل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ”محسن نقوی نے جس طرح فیصلے لیے بھارت بھی مان گیا“

باسط علی نے کہا کہ پاکستان بھارت میں دوطرفہ سیریز مسلسل نہ ہوں تو مسائل حل نہیں ہونگے، بھارت آج کے بعد بھی کرکٹ سے کبھی سیاست ختم نہیں کرےگا، بھارت سب کچھ کرتا رہا، پاکستان نے فیصلہ کیا تو سب پریشان ہوگئے ہیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ بھارت میں پاکستان کا امپائر امپائرنگ کیوں نہیں کرسکتا کوئی پوچھنے والا نہیں، پاکستان کا امپائر تو آئی سی سی کا ہے وہ بھارت میں کیوں امپائرنگ نہیں کرسکتا۔

دریں اثنا آئی سی سی کی پی سی بی کو منانے کی کوشش جاری ہے کہ پاکستان بھارت سے میچ کھیلے، ذرائع نے بتایا کہ ضرورت پڑی تو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کل وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

پاکستان آئی سی سی وفد کے سامنے اپنی سالانہ آمدنی میں اضافے کی شرط رکھے گا، پاکستان نے آئی سی سی وفد کو نہیں بلایا، وفد نے خود پاکستان آنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارتی میڈیا آئی سی سی وفد پاکستان بلانے کی جھوٹی خبریں چلارہا ہے، بھارت سے میچ کے دوران کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کی شرط بھی رکھی جائےگی۔

بھارت سے 15 فروری کا میچ نہیں کھیلیں گے، پی سی بی موقف پر ڈٹ گیا

spot_imgspot_img