spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

جھل مگسی میں مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں مسافر کوچ کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسافر کوچ کو ایم ایٹ روڈ پر باریجہ کے علاقے میں میں حادثہ پیش آیا، کوچ سائی وائی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گری۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور خواتین، بچوں سمیت 30 افراد زخمی ہوئے جن میں 15 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ خاران سے لاڑکانہ کی جانب جارہی تھی۔

یہ پڑھیں: کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی

واضح رہے کہ مارچ میں مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں چار مسافر جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ افسوسناک حادثہ بارش کے باعث سڑک پر ہونے والی پھسلن کی وجہ سے پیش آیا۔

spot_imgspot_img