spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

بیرون ملک جانے کیلیے جعلی نکاح، خاتون پکڑی گئی

جعلی نکاح نامے پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون مسافر کی جعلی دستاویزات پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ترجمان کے مطابق عمان جانے والی خاتون امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک دستاویزات پر پکڑی گئی۔ رشتہ دار ویزا پر سفر کرنے والی خاتون کے انٹرویو میں بڑے تضادات سامنے آئے۔

خاتون نے محمد ریحان نامی شخص سے قانونی شادی نہ ہونے کا اعتراف کیا اور پیش کردہ نکاح نامہ جعلی نکلا۔ ملزمہ نے اعتراف کیا کہ عمان کا ویزا حاصل کرنے کیلئے ایجنٹ کے ذریعے جعلی دستاویزات تیار کرائے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی شادی سرٹیفکیٹ، عمان آئی ڈی اور دیگر مشتبہ دستاویزات تحویل میں لے لیں۔ خاتون مسافر کے موبائل فون سمیت تمام ریکارڈ مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے اےایچ ٹی سی منتقل کر دیا گیا۔

spot_imgspot_img