spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

جرمنی کا اسرائیل کو اسلحہ دینے سے متعلق اہم اعلان

جرمنی نے اگلے ہفتے سے اسرائیل کو اسلحہ کی برآمدات دوبارہ شروع کرنےکا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی نے اسرائیل کو اسلحے کی برآمدات پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے غزہ جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔

جرمنی امریکا کے بعد اسرائیل کو اسلحہ کا دوسرا سب سے بڑا سپلائر ہے۔

برلن حکومت کا کہنا ہے کہ محدود برآمدات اگست میں معطل کی گئی تھیں جو اب 24 نومبر سے بحال ہوں گی۔

حکومتی ترجمان نے کہا کہ جرمنی کا فیصلہ اکتوبر میں نافذ ہونے والی جنگ بندی کی بحالی سے منسلک ہے،  جنگ بندی “اس فیصلے کی بنیاد ہے اور ہم ہر ایک سے ان معاہدوں کی پاسداری کی توقع کرتے ہیں جو کیے گئے ہیں جس میں جنگ بندی کو برقرار رکھنا بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ بڑے پیمانے پر انسانی امداد فراہم کی جائے اور یہ عمل منظم طریقے سے جاری رہے جیسا کہ اتفاق کیا گیا ہے۔

spot_imgspot_img