لاہور : جائیداد کے مالکان کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے پروٹیکشن آف آنر شپ ایموو ایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 (پی او آئی پی) نامی نیا قانون نافذ کیا ہے۔
زمین اور کسی بھی چیز کا ناجائز قبضہ چھڑوانے کیلیے حکومت پنجاب کی جانب سے پی او آئی پینامی نیا قانون متعارف کرایا گیا ہے۔
اس قانون کا بنیادی مقصد غیرقانونی قبضہ ختم کروا کے حقیقی مالکان کو فوری انصاف دلانا ہے، جس کے تحت جھوٹی درخواستوں پر سخت سزا، فوری ٹربیونل اور سول و فوجداری کارروائیوں کا ہے اور اصل مالک ڈپٹی کمشنر سے حفاظتی درخواست بھی دے سکتا ہے۔
اس سروس سے استفادے کیلیے شہری اس پورٹل پر اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں، جس کا طریقہ کار اوپر دیے گئے ویڈیو لنک میں باآسانی دیکھا اور سمجھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ پی او آئی پی پورٹل جائیداد کے جائز مالکان کو تحفظ فراہم کرنے اور ناجائز قابضین کے خلاف فوری سول اور فوجداری کارروائی کرنے کیلیے قائم کیا گیا ہے۔
جائیداد کے جائز مالکان کو تحفظ فراہم کرنے کا مطلب ہے کہ ان کے ملکیت کے حقوق کو قانونی اور انتظامی طریقوں سے محفوظ کرنا، قبضے کے خلاف کارروائی شامل ہے تاکہ سادہ لوح عوام کو قبضہ مافیا سے نجات مل سکے۔



