spot_img

ذات صلة

جمع

ثمر جعفری نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار و گلوکار ثمر جعفری نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار ثمر جعفری نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں وہ حرم شریف میں موجود ہیں۔

اداکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’الحمدللہ‘ لکھا ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور انہیں عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

اداکارہ کنزا ہاشمی نے بھی انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ ثمر جعفری نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ میں ’ولی جہانگیر‘ اور  ’مائی ری‘ میں ’فاخر ظہیر‘ کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

یہ پڑھیں: ثمر جعفری نے بین الاقوامی اعزاز حاصل کرلیا

اداکاری کے علاوہ ثمر جعفری گلوکاری کے میدان میں بھی سرگرم ہیں۔

عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹے فائی نے گلوکار کو 2025 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے ریڈار پاکستان آرٹسٹ پروگرام میں شامل کیا تھا۔

ثمر جعفری کے گانوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے اعتراف کے طور پر انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا، جو ان کے میوزک کیرئیر میں ایک سنگ میل ہے۔

spot_imgspot_img