spot_img

ذات صلة

جمع

بیٹی کے شوبز میں آنے پر شوہر کا کیا ردعمل تھا؟ فائزہ حسن نے بتا دیا

اداکارہ فائزہ حسن نے بتایا ہے کہ بیٹی جہاں آرا کے شوبز میں آنے پر شوہر کا کیا ردعمل تھا۔

اداکارہ فائزہ حسن نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں منفی کرار نبھایا تھا جسے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

گزشتہ روز اداکارہ نے پروگرام ’شان سحور‘ میں شرکت کی اس دوران میزبان ندا یاسر نے سوال کیا کہ بیٹی کو اداکاری میں کیسے لائیں؟

فائزہ حسن نے کہا کہ شوہر فنانشل کنسلٹنٹ ہیں وہ کبھی میڈیا کے سامنے نہیں آئے، جب انہوں نے شادی ہی اداکارہ سے کی ہے، اگر بچے مجھ سے کہیں کہ والد کی فیلڈ میں جانا ہے تو میرا کوئی حق نہیں ہے کہ اعتراض کروں کیونکہ انہوں نے والد کو یہ کام کرتے دیکھا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اسی طرح بچوں نے مجھے اداکاری کرتے دیکھا ہے تو وہ اداکاری کرنا چاہیں تو بالکل کریں، شوہر نے انہیں اداکاری کرنے سے نہیں روکا ہے۔

فائزہ حسن نے کہا کہ بچوں کی پریشانی چہرے کو دیکھ کر پتا چل جاتی ہے اور میں ان سے پوچھ لیتی ہوں کیونکہ وہ چڑچڑا پن بھی کرتے ہیں اور تھوڑی دیر کے بعد کچھ کھا پی کر خود ہی بتا دیتے ہیں۔

spot_imgspot_img