spot_img

ذات صلة

جمع

بھارت نے ایرانی بحری جہاز اور عملے کو پناہ دے دی

(6 مارچ 2026): مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیشِ نظر بھارت نے ایرانی بحری جہاز آئی آر آئی ایس لاوان اور اس پر سوار عملے کو پناہ دے دی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ انہوں نے ایرانی بحری جہاز آئی آر آئی ایس لاوان کے عملے اس وقت پناہ دی جب جہاز نے 28 فروری کو ہنگامی حالت میں مدد کیلیے رابطہ کیا تھا۔

بھارتی حکام کے مطابق یہ وہی دن تھا جب امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف اپنی جاری جنگ کا آغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی ایران سے آبنائے ہرمز سے جہازوں کو محفوظ راستہ دینے کیلیے بات چیت، روئٹرز

وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو ملک میں اُس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب ایک اور ایرانی جہاز آئی آر آئی ایس ڈینا نے بھارت کی میزبانی میں ہونے والی بحری مشقوں میں حصہ لیا تھا اور اس کو امریکی آبدوز نے حملہ کر کے تباہ کیا۔

آئی آر آئی ایس ڈینا پر سوار عملے کے 80 سے زائد جاں بحق جبکہ 32 کو ریسکیو کیا گیا تھا اور سینکڑوں لاپتا ہیں، لیکن بھارتی حکومت نے ایک ایسے جہاز پر بمباری کرنے پر امریکا پر تنقید کرنے سے گریز کیا جسے اس نے خود اپنے ساحلوں پر مدعو کیا تھا۔

ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں

جمعہ کے روز بھارتی حکومت نے کہا کہ اس نے ایک مختلف ایرانی جنگی جہاز کی مدد کی ہے جس نے ڈینا کے ساتھ بحری مشقوں میں حصہ لیا تھا۔

ایک بھارتی سرکاری اہلکار نے بتایا کہ 28 فروری کو ایک درخواست موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کوچی میں لنگر اندازی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ جہاز میں فنی خرابیاں پیدا ہوگئی ہیں، اس لنگر اندازی کی منظوری 1 مارچ کو دی گئی تھی اور یہ جہاز 4 مارچ سے کوچی میں کھڑا ہے۔

اہلکار کے مطابق بھارتی حکومت نے جہاز کے 183 عملے کے ممبرز کو کوچی میں رہائش فراہم کی ہے۔

spot_imgspot_img