کراچی کے قدیم علاقے لیاری سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جس طرح سے ٹیم کی پرفارمنس ہے ان سے کوئی امید نہیں لگائی جا سکتی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرُجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ بھارت سے ٹیم کی شکست پر بہت غصہ آیا جو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر نکالا۔
نبیل گبول کے مطابق انہوں نے محسن نقوی سے کہا کہ یا تو وزیر داخلہ رہو یا چیئرمین پی سی بی بن جاؤ، محسن نقوی پرانے دوست ہیں انہوں نے کہا کہ میرا کیا قصور ہے۔
نبیل گبول نے بتایا کہ انہوں نے محسن نقوی سے کہا کہ ٹیم میں سفارشی کھلاڑی مت لو! جب سفارشی کھلاڑی آئیں گے تو ٹیم کا یہی حال ہو گا۔



