spot_img

ذات صلة

جمع

بھارت سے جنگ میں فتح کے بعد پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا، رضوان سعید

واشنگٹن : امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ میں فتح کے بعد پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہوا۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور امریکا جب بھی کسی مہم پر اکٹھے چلے تو اس کا مقصد نتیجہ خیز نکلا ہے۔

انہوں نے کہا بین الاقوامی سلامتی کیلئے پاکستان نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا۔ میڈیاسے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا دنیا میں قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں رضوان سعید کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پاک امریکا تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے، بہترین سفارت کاری کا کریڈٹ لیڈر شپ کو جاتا ہے۔ بھارت سے جنگ میں فتح کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔

رضوان سعید شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان کی امریکا کے ساتھ طویل شراکت داری ہے، امریکا میں پاکستان کی سفارتکاری کامیابی سے جاری ہے اور مستقبل میں پاک امریکا شراکت داری میں مزید بہتری آئے گی۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور امریکا دنیا میں آبادی کے لحاظ سے 5 بڑے ملکوں میں شامل ہیں، اس لیے ان میں قریبی اور اچھے تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

spot_imgspot_img