spot_img

ذات صلة

جمع

بھارت، انگلینڈ کو 7 رنز سے ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

بھارت، انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 254 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 7 وکٹ کے نقصان پر 246 رنز بناسکی، سنجو سیمسن کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین فائنل اتوار کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

جیکب بیتھل کی 48 گیندوں پر 105 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، ان کی اننگ میں 8 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے، جوز بٹلر 25 اور ول جیکس 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC Hindi (@icchindiofficial)

ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 254 رنز کا ہدف دیا۔

اوپنر سنجو سیمسن کا ہیری بروک نے آسان کیچ ڈراپ کیا جس کے بعد انہوں نے 42 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، شیوم دوبے 43 اور ایشان کشن 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC Hindi (@icchindiofficial)

ہاردک پانڈیا 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، تلک ورما نے جارحانہ 21 رنز بنائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور عادل رشید نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

 انگلش کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر سوریا کمار یادیو الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں فن الیون کی 33 گیندوں پر ناقابل شکست سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

سابق کرکٹر محمد عامر نے انگلینڈ کو بھارت کے خلاف فیورٹ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے چکی ہے۔

spot_imgspot_img