پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہوگیا، سات ارب افراد نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک بلڈ مون کا نظارہ کیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، کراچی سمیت ملک بھر میں زمین کے پیچھے چھپتے چاند کو دیکھا گیا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 7 ارب افراد نے چاند گرہن کا نظارہ کیا، چاند گرہن کا عمل ساڑھے8 بجے شروع ہوا۔

9بج کر 27منٹ پر جزوی چاند گرہن شروع ہوا اور 11 بج کر12منٹ پر چاند سرخ رنگ کا ہوگیا، بلڈ مون کے مناظر 11 بج کر53منٹ پر دھند لانے لگے۔
جزوی چاند گرہن 12 بج کر 57منٹ پر ختم ہوا اور ایک بج کر 55منٹ پر زمین سورج اور چاند کے درمیان سے مکمل ہٹ گئی۔
جب سورج، زمین اور چاند ایک دوسرے کی قطار میں آجاتے ہیں تو زمین کی طرف سے چاند پر پڑنے والا سایہ چاند کو ایک خوفناک گہرے سرخ رنگ کا دکھاتا ہے۔ یہ ایک ایسا منظر ہوتا ہے جس نے صدیوں سے انسانوں کو حیران کر رکھا ہے۔
،مزید پڑھیں : چاند گرہن، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز خسوف کی ادائیگی
علاوہ ازیں ماہرین فلکیات کے مطابق آئندہ سال ایک نایاب مکمل سورج گرہن 12 اگست 2026 کو یورپ کے کچھ حصوں میں نظر آئے گا جو اپریل 2024 میں پورے شمالی امریکا میں لگنے والے سورج گرہن کے بعد پہلا مکمل سورج گرہن ہوگا۔



