spot_img

ذات صلة

جمع

گوشت کیوں نہیں پکایا؟ بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

حیدرآباد : معمولی گھریلو تنازعہ نے سنگین رخ اختیار...

سپر ایل نینو : شدید گرمی کی وارننگ، خطرناک پیشگوئی

رواں سال وقت سے پہلے پڑنے والی گرمی پر...

ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیسے؟ ماہرِ غذائیت کے کارآمد مشورے

ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں...

بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں، بیوی اور 2 بچے جاں بحق

بھارت میں بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں، بیوی اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد انتقال کرگئے، شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اموات فوڈ پوائزننگ کی باعث ہوئی ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ 40 سالہ عبداللہ عبدالقادر، 35 سالہ اہلیہ نسرین۔ 16 سالہ بیٹی عائشہ اور 13 سال کی زینب ہفتے کی شب اہلخانہ کے ساتھ بریانی کھانے کے بعد گھر واپس آئے اور رات ایک بجے انہوں نے تربوز کھایا جس کے چند گھنٹوں بعد ہی ان کی طبیعت بگڑ گئی۔

صبح 5 کے قریب خاندان کے افراد کو شدید قے شروع ہوگئی ابتدائی طور پر مقامی ڈاکٹر نے طبی امداد فراہم کی لیکن طبیعت مزید بگڑنے پر انہیں دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چاروں دوران علاج چل بسے۔

یہ پڑھیں: تربوز کھانے کا صحیح وقت کیا ہے؟

ابتدائی معائنہ کرنے والے ڈاکٹر زید قریشی کے مطابق مریض انتہائی کمزور حالت میں تھے اور انہیں شدید قے  ہورہی تھی۔ ڈاکٹر کے مطابق اہل خانہ نے بتایا کہ انہوں نے تربوز کھایا تھا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ حادثاتی موت کے تحت درج کر لیا اور آدھا کھایا ہوا تربوز قبضے میں لے کر لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔

محکمہ خوراک، فارنزک ٹیم اور اسپتال کی مائیکرو بایولوجی لیب تحقیقات میں مصروف ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے آیا تربوز میں کوئی زہریلا مادہ، ملاوٹ یا بیکٹیریا موجود تھا یا نہیں۔

spot_imgspot_img