spot_img

ذات صلة

جمع

برطانیہ: گیس ذخائر میں تشویشناک کمی، سنگین بحران کا خدشہ

لندن (8 مارچ 2026): برطانیہ کے پاس صرف دو دن سے بھی کم کا گیس کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے جس نے توانائی کے ایک بڑے بحران کے خدشات کو جنم دے دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیشنل گیس کی جانب سے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ کے پاس اس وقت 6700 GWh گیس ذخیرہ ہے جو کہ ملک کی صرف 1.5 دن کی طلب کے برابر ہے۔

اسی طرح ایل این جی بھی اتنی ہی مقدار میں موجود ہے لیکن یہ دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے جنہوں نے ہفتوں کا ذخیرہ جمع کر رکھا ہے۔

ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں

مشرق وسطیٰ سے سپلائی میں کمی کے باعث برطانیہ اب پورے یورپ میں گیس کی سب سے زیادہ ہول سیل قیمتیں ادا کر رہا ہے۔ اس صورتحال نے ماہرین کو خبردار کرنے پر مجبور کر دیا کہ برطانوی گھرانوں کو توانائی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تاہم، حکومت کا مؤقف واضح ہے کہ خلیج میں تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت رکنے سے برطانیہ کی گیس سپلائی متاثر نہیں ہوگی۔

حکومت ان خدشات کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس حقیقت پر زور دے رہی ہے کہ 2025 میں برطانیہ کی گیس سپلائی کا صرف 1 فیصد قطر سے آیا تھا۔

نیشنل گیس نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی زیادہ تر گیس ناروے اور برطانیہ کے اپنے بحیرہ شمال سے آتی ہے۔

spot_imgspot_img