spot_img

ذات صلة

جمع

باہمت لڑکی نے آن لائن کاروبار کیسے شروع کیا؟ عزم اور حوصلے کی شاندار مثال، ویڈیو رپورٹ

پشاور کی اعلیٰ تعلیم یافتہ، باہمت اور باوقار بیٹی کائنات فاطمہ نے تمام تر مشکلات و مصائب کا سامنا کرتے ہوئے اپنا آن لائن کاروبار کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا اور وہ اس کی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

اپنبے والد کی وفات کے بعد نے جب کائنات فاطمہ نے عملی زندگی میں قدم رکھا تو بے روز گاری اور مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اے آر وائی نیوز پشاور کے نمائندے واحد خان کی رپورٹ کے مطابق اس باہمت لڑکی نے باپ کا سایہ سر پر نہ ہونے پر اپنے عزم اور حوصلے کا سہارا لیا اور آن لائن کاروبار کا سلسلہ شروع کیا۔

کائنات فاطمہ نے بی بی اے کے دوران ہی زندگی کے تلخ ترین حقائق کا بھرپور مقابلہ کیا، مالی مشکلات بھی راستے میں رکاوٹ بنیں پھر بھی اس نے ہار نہیں مانی اور اپنے مقصد اور منزل کی جانب رواں دواں رہی۔

انہوں نے ابتدائی طور پر اپنے گھر کے کمرے سے شہد کا چھوٹا سا کاروبار شروع کیا،اور آج وہ پروڈکشن یونٹ کی صورت اختیار کرچکا ہے۔

کائنات کا کہنا ہے کہ نوکری صرف ایک شخص کو پالتی ہے جبکہ کاروبار پورے خاندان کی کفالت کرتا ہے آج وہ نہ صرف اپنے گھر کا سہارا ہیں بلکہ ہزاروں خواتین کے لیے ہمت اور خودداری کی زندہ مثال بھی ہیں۔

spot_imgspot_img