spot_img

ذات صلة

جمع

’بانی پی ٹی آئی رہائی فورس‘ مزاحمت کا ہر اوّل دستہ ہوگی، شفیع جان

پشاور (18 فروری 2026): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی کیلیے اعلان کردہ فورس مزاحمت کا ہر اوّل دستہ ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں شفیع جان نے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی جانب سے عمران خان کی رہائی کیلیے اعلان کردہ فورس کی تفصیلات بیان کی۔

شفیع جان کے مطابق عمران خان رہائی فورس کا سہیل آفریدی کا اعلان خوش آئند ہے، اس کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوگا اور یہ پُرامن ہوگی، حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ کسی طرح 9 مئی دوبارہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ’بانی پی ٹی آئی رہائی فورس‘ بنانے کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ رہائی فورس کی ممبر شپ اور چین آف کمانڈ ہوگی، اس کا کوئی سیاسی وژن نہیں ہوگا اور نہ ہی کوئی سیاسی مقاصد، اس میں صرف پُرامن اور تعلیم یافتہ نوجوان ہوں گے۔

شفیع جان نے سوال کیا کہ کیا قانون کے تحت احتجاج کرنا غیر آئینی ہے؟ سہیل آفریدی کے ایک عمران خان رہائی فورس کے اعلان سے ہی حکومت لرز رہی ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ یہ عدالتی حکم نہیں مانتے بات کریں تو کہتے ہیں پوچھ کر بتائیں گے، حکومت نے تمام راستے بند کر دیے ہیں تو پھر سڑکوں پر ہی آئیں گے اور مزاحمت ہی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت پر فیملی کو آن بورڈ کو لینا پڑے گا، بانی پی ٹی آئی کی فیملی غیر سیاسی ہے وہ صحت کے معاملے پر فرنٹ پر ہے۔

پروگرام میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی میں بند کمرے میں بڑی باتیں ہوتی ہیں مگر باہر سب ایک پیج پر ہوتے ہیں، عمران خان کے سیاست میں آنے کے بعد لوگوں کو شعور ملا اور ووٹ بینک بڑھا۔

spot_imgspot_img