spot_img

ذات صلة

جمع

ایم ڈی کیٹ کا شیڈول تبدیل ، ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان

اسلام آباد : پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نےایم ڈی کیٹ امتحان کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کے امتحان کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ایم ڈی سی نے چاروں صوبوں آزاد جموں کشمیر گلگت بلتستان کی یونیورسٹیز کے متعلقہ نمائندوں کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے۔

پی ایم ڈی سی نے بتایا کہ امتحان پہلے 5 اکتوبر 2025 کو ہونا تھا تاہم حالیہ سیلابی صورتحال اور متاثرہ علاقوں کے طلباء کو درپیش مشکلات کے پیش نظر امتحان نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ، جس کے مطابق ٹیسٹ 26 اکتوبر 2025 (بروز اتوار) کو منعقد ہوگا۔

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ فیصلہ طلباء کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے، حکومت اس بات کے لیے پرعزم ہے کہ ملک کے ہر طالب علم کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کیے جائیں۔

مزید پڑھیں : ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 16 نومبر تک ملتوی کیا جائے! طلبا کے لئے اہم خبر

یاد رہے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے صدر پی ایم ڈی سی کو خط لکھا تھا ، جس میں میڈیکل کالجز کے داخلہ امتحان (ایم ڈی کیٹ) ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

خط میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 16 نومبر تک ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبا ذہنی دباؤ میں ہیں اور تیاری بھی نہیں کر پارہے، ان کے لیے امتحانی مراکز تک رسائی انتہائی مشکل ہے، موجودہ حالات میں 5 اکتوبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد غیر منصفانہ ہوگا اور ہزاروں طلبا امتحان میں شرکت سے محروم رہ جائیں گے۔

spot_imgspot_img