spot_img

ذات صلة

جمع

ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی، تمام کپتانوں کی شرکت

دبئی(9 ستمبر 2025) متحدہ عرب امارات میں آج سے شروع ہونے والے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی منگل کے روز دبئی میں کی گئی، ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی جبکہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ٹرافی کی رونمائی میں پاکستان کے سلمان علی آغا، بھارت کے سوریاکمار یادیو، افغانستان کے راشد خان، سری لنکا کے چرتھ  اشالنکا، بنگلہ دیش کے لٹن داس، متحدہ عرب امارات محمد وسیم، ہانگ کانگ اور عمان کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

تقریب کے دوران اے سی سی کے صدر نے تمام ٹیم کپتانوں سے ملاقات کی اور ان سے مصافحہ کیا، ٹرافی کی رونمائی کے بعد، کھلاڑیوں نے میڈیا سے گفتگو کی، سوالات کے جوابات دیے اور آنے والے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا 15واں ایڈیشن ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جس میں آٹھ ٹیمیں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، عمان، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ شامل ہیں، جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

دریں اثنا، بھارت کو گروپ اے میں عمان، پاکستان اور میزبان متحدہ عرب امارات کے ساتھ رکھا گیا ہے، بھارت اپنا پہلا میچ 10 ستمبر کو دبئی میں متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گا، 14 ستمبر کو اسی مقام پر روایتی حریف پاکستان کا سامنا کرے گا، اور 19 ستمبر کو ابوظہبی میں عمان کے خلاف گروپ مرحلے کا اختتام کرے گا۔

گروپ بی میں افغانستان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ اور سری لنکا شامل ہیں۔ ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سپر فور مرحلے میں جگہ بنائیں گی، اور اس مرحلے کی سرفہرست دو ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

spot_imgspot_img