دبئی : ایشیا کپ 2025 کے اہم ایونٹ میں روایتی حریف پاک بھارت کی ٹیمیں آج بروز اتوار 14ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی۔
دنیائے کرکٹ کے دو سب سے بڑے حریفوں کے درمیان آج ٹی20 ایشیا کپ کے گروپ اے کا میچ کھیلا جائے گا۔
اس میچ میں دبئی اسٹیڈیم کی پچ کس ٹیم کیلیے مفید ثابت ہوگی؟ اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں اسپورٹس تجزیہ نگار شاہد ہاشمی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس پچ پر اسپنرز کو بہت سپورٹ ملتی ہے جس کی واضح مثال چمپیئنز ٹرافی ہے جس میں بھارت نے پاکستا ٹیم کو 242 رنز پر روک لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس بار پاکستان کو پاور پلے میں بیٹنگ اور بالنگ اچھی کرنا ہوگی ہماری ٹیم میں بہت سے ایسے کھلاڑی بھی ہیں جنہوں نے کبھی بھارت کا سامنا نہیں کیا، لہٰذا انہیں اپنا سب سے اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔

شاہد ہاشمی نے بتایا کہ اس وقت زیادہ پریشر بھارتی ٹیم پر ہے کیونکہ وہ ورلڈ ٹی 20 چمپیئن ہے اور اس نے پاکستان کیخلاف 13 میں سے 10 ٹی 20 میچز جیتے ہیں۔
مزید پڑھیں : پاکستان بھارت سے میچ کس صورت میں جیت سکتا ہے؟ راشد لطیف کا بڑا بیان
اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید نے کہا کہ قومی ٹی کے کپتان سلمان علی آغا نے ابھی تک بہت اچھی کپتانی کی ہے، انہوں نے بتایا کہ پچ کی اگر بات کی جائے تو اس کیلئے اچھی بیٹنگ بہت اہمیت رکھتی ہے۔



