spot_img

ذات صلة

جمع

ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ علی لاریجانی بیٹے سمیت شہید

تہران : ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی اپنے صاحبزادے سمیت شہید ہوگئے جس کی باقاعدہ تصدیق کردی گئی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ علی لاریجانی امریکی اور صہیونی حملے میں اپنے بیٹے مرتضیٰ سمیت شہید ہوئے۔

اس کے علاوہ علی لاریجانی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی باپ بیٹے کی شہادت کا اعلان کردیا گیا، پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک بندہ خدا اپنے رب کے پاس شہید کے طور پر پہنچ گیا، شہادت پر تعزیت اور اللہ سے مرحوم کی مغفرت کی دعا ہے۔

Iran's Security Chief Ali Larijani

یاد رہے کہ اس سے قبل پاسداران انقلاب کی رضاکار بسیج فورس کے سربراہ جنرل غلام رضا سلیمانی کی اسرائیلی حملے میں شہید ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

ایرانی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید سلیمانی نے بسیج کو مضبوط اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا، شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور مزاحمت کا راستہ جاری رکھا جائے گا۔

گزشتہ روز علی لاریجانی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام خط میں کہا تھا کہ مسلم دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس طرف ہیں؟ اور کہا کہ آپ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ہیں یا ایران اور مزاحمت کاروں کے ساتھ ؟ جب ایران پر حملہ ہوا تو مسلم اکثریتی ممالک کی طرف سے وہ حمایت اور یکجہتی دیکھنے کو نہیں ملی جس کی توقع تھی۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

انہوں نے کہا کہ ایران بڑے اور چھوٹے شیطان یعنی امریکا اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے راستے پر قائم ہے لیکن کیا کچھ مسلم حکومتوں کا رویہ ہمارے خلاف ہے۔ ایسا اسلام کیسا ہے؟

 

ایرانی بسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی تصدیق

spot_imgspot_img