spot_img

ذات صلة

جمع

اٹک: گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، 2 افراد جاں بحق

اٹک (4 مارچ 2026): پنڈی گھیب قبرستان کے قریب گھر میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیوذرائع نے بتایا کہ دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہیں، ملبے کے نیچے دبے مزید افراد کو نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

11 جنوری کو دارالحکومت اسلام آباد کے ایک گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

افسوسناک واقعہ سیکٹر جی سیون ٹو کے ایک شادی والے گھر میں پیش آیا تھا، مرنے والوں میں دولہا اور دلہن بھی شامل تھے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں چیخ و پکار جبکہ شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق گھر میں شادی کی تقریبات جاری تھیں کہ اچانک سلنڈر دھماکا ہوگیا، اس دھماکے سے اطراف کے بھی کئی گھر متاثر ہوئے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ گھروں سے 5 لاشیں اور 10 زخمیوں کو نکالا گیا، تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں تین زخمی دم توڑ‌ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی والا گھر ہونے کے باعث لوگ زیادہ موجود تھے، سلنڈر دھماکا صبح کے وقت ہوا، تین گھر مکمل تباہ اور چوتھا متاثر ہوا جبکہ ساتھ والے گھروں کا اسٹرکچر بھی کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ریسکیو کے بعد واقعہ کے محرکات کا بھی جائزہ لیں گے۔

spot_imgspot_img