spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

’اونٹوں پر سواری جاری رکھو‘ اسرائیلی وزیر نے سعودی عرب سے معافی مانگ لی

اسرائیل کے وزیر خزانہ اسموٹریچ نے سعودی عرب سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کر لی۔

انتہاپسند وزیر اسموٹریج نے سعودی عرب پر فلسطینی ریاست کے مطالبے پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر فلسطینی ریاست شرط ہے تو اونٹوں پر سواری جاری رکھیں۔

وزیرخزانہ نے کانفرنس میں کہا کہ فلسطینی ریاست کے بدلے نارملائزیشن قبول نہیں اگر تعلقات قائم کرنے کے لیے فلسطینی ریاست شرط ہے تو بہت شکریہ! اونٹوں پر سواری جاری رکھیں۔

اس بیان کے چند گھنٹوں بعد اسموٹریچ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں کہا کہ “سعودی عرب کے بارے میں میرا بیان یقینی طور پر کامیاب نہیں ہوا اور مجھے اس کی وجہ سے ہونے والے جرم پر افسوس ہے۔”

’تعلقات کیلیے فلسطینی ریاست شرط ہے تو اونٹوں پر سواری جاری رکھو‘ اسرائیلی وزیر کا طنز

انہوں نے کہا کہ تاہم اسی وقت، میں سعودیوں سے یہ توقع رکھتا ہوں کہ وہ ہمیں نقصان نہیں پہنچائیں گے اور یہودیوں کے تاریخی آبائی علاقوں یہودیہ اور سامریہ [مقبوضہ مغربی کنارے] میں یہودیوں کے ورثے، روایت اور حقوق سے انکار نہیں کریں گے اور ہمارے ساتھ حقیقی امن قائم کریں گے۔”

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائرلاپیڈ نے انتہاپسند وزیرخزانہ سموٹریج کے بیان کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ سموٹریج اسرائیل کا نمائندہ نہیں فوری سعودی عرب سے معافی مانگے جب کہ سابق اسرائیلی وزیردفاع بینی گینٹز نے کہا کہسموٹریج کے بیانات جہالت اور ذمہ داریوں سے لاعلمی ہے۔

سعودی عرب، قطر اور اردن نے مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل میں انضمام پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود اسرائیلی پارلیمنٹ نے مغربی کنارہ اسرائیل میں غیر قانونی طور پر ضم کرنے کی منظوری دے دی ہے، سعودی عرب نے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

spot_imgspot_img