spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

’شان مسعود کپتان بننے کے قابل نہیں‘ سابق کرکٹر

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ شان مسعود بیٹر اچھے ہیں لیکن کپتان بننے کے قابل نہیں ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ شان مسعود کو بیٹنگ کروائیں اور کپتانی سے ہٹائیں، پتا نہیں کون لوگ ہیں جو چیئرمین پی سی بی کو غلط مشورے دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شان مسعود کی بطور کپتان ٹیم میں جگہ نہیں، یہ وہ چیزیں ہیں جس کے بارے میں سوچا ہی نہیں جاتا ہے۔

باسط علی نے کہا کہ آپ نے پیپر میں سیریز 1-1 سے برابر کی ہے لیکن دیکھا جائے تو آپ یہ سیریز ہار چکے ہیں، شکست پر افسوس ہوا ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ابھی بھی اگر کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کی آنکھیں نہیں کھلیں تو ہماری کرکٹ نیچے جارہی ہے اور نیچے چلی جائے گی۔

یہ پڑھیں: شان مسعود نے شکست کی ذمہ داری کس پر ڈال دی؟

انہوں نے کہا کہ یہ عوام کو بے قوف بنارہے ہیں جنہوں نے کرکٹ کھیلی ہے وہ بے وقوف نہیں بنیں گے۔

باسط علی نے کہا کہ پالیسی اچھی نہیں ہے آپ ایک ٹیسٹ میں تین اوپنرز کو کھلا دیتے ہیں، کامران غلام نے ڈومیسٹک میں پرفارم کیا ہے لیکن اسے کھلانا نہیں ہے، سلمان آغا کا 7 نمبر پر کیا ہے جو اچھی بیٹنگ کررہا ہے اسے آخر میں بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلا میچ جیت کر امید دلائی کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلیں گے اس طرح تو فائنل نہیں کھیل سکتے ہیں۔

spot_imgspot_img