اسلام آباد : امریکی سفارت خانہ کی جانب سے تمام ویزا اپائنٹمنٹ منسوخ کردیے گئے۔
امریکی سفارت خانہ اسلام آباد کے مطابق خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ویزا اپائنٹمنٹس 9 سے 13مارچ تک منسوخ کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا درخواست دہندگان کو نئی تاریخ ای میل کے ذریعے دی جائے گی۔
امریکی سفارت خانہ کا مزید کہنا ہے کہ امریکی شہریوں کے لیے معمول اور ہنگامی قونصلر سروسز جاری رہیں گی، امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی اور لاہور میں قونصلر خدمات تاحکم ثانی معطل کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، کوہاٹ، نوابشاہ، سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے، دھرنے، ریلیاں نکالی گئی تھیں۔
اس دوران کراچی میں امریکی قونصل خانے میں پیش آنے والے واقعے پر ویزہ سروس اور تمام اپائنٹمنس پہلے ایک روز کیلئے منسوخ کی گئی تھیں تاہم اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے اس وقت بھی سیکیورٹی صورتحال کے باعث اب جمعہ 6 مارچ تک تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کردی تھیں۔



