امریکا نے چین سے روابط پر وسطی امریکا کے چند ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کردی ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی نمائندگی کرنے والے امریکی ویزے کے اہل نہیں۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ چینی مفادات کیلئے کام کرنے والوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے دوسری جنگ عظیم میں چین کی جاپان پر فتح کی یادگاری تقریب میں روس کے صدر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی شرکت پر چین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ چین کو امریکا کے خلاف سازش کرتے ہوئے پیوٹن اور کم جونگ اُن کو میری نیک خواہشات پہنچائیں۔
امریکی صدر نے کہا تھا کہ چین کے صدر اچھے دوست ہیں، انہیں بیرونی حملہ آور کو شکست دینے میں امریکی مدد کا اعتراف کرنا چاہیے تھا۔
دوسری جانب چین نے امریکی صدر کی جانب سے سازش کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کی یادگاری تقریب میں روس اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کو بلانا امریکا کے خلاف سازش نہیں ہے۔
امریکا میں ساڑھے 5 کروڑ ویزوں پر منسوخی کی تلوار لٹکنے لگی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی تاریخ میں سب سے بڑے ویزہ اسکروٹنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 55 ملین ویزا ہولڈرز کو اب سخت تحقیقات کے عمل سے گزرنا ہوگا۔
امریکا کا فلسطینی پاسپورٹ کے حامل تمام افراد کو ویزا دینے سے انکار
امریکی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام کا مقصد کسی بھی ایسے ویزا ہولڈر کی نشاندہی کرنا ہے جو قوانین کی خلاف ورزی یا دیگر وجوہات کے باعث امریکا میں قیام کا اہل نہیں رہا۔
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے ویزہ پالیسی کو سخت بنانے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن میں تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم غیر ملکی طلبا کے ویزے منسوخ کرنا شامل ہیں۔



