spot_img

ذات صلة

جمع

افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز، 2 ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس تباہ، وزیراطلاعات کی تصدیق

وفاقی وزیراطلاعات نے افغان طالبان رجیم کے 133 کارندے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی جبکہ 200 سے زائد کارندے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ افغان طالبان رجیم کے 133 کارندے ہلاک ہوئے، افغان طالبان رجیم کے 200 سے زائد کارندے زخمی ہوئے، کابل، پکتیا اور قندھار میں افغان طالبان کے دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ پاکستان کے جوابی حملوں میں افغان طالبان کی مزید ہلاکتوں کا امکان ہے، افغان طالبان رجیم کی 27 پوسٹیں تباہ، 9 پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اب ہماری تمہاری کھلی جنگ، ہم تمہاری اوقات جانتے ہیں، خواجہ آصف کی ٹوئٹ

انھوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کے 2 کور ہیڈکوارٹرز، 3 بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ ہوگئے، افغان طالبان رجیم کے 2 ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس تباہ کیا گیا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 3 بٹالین ہیڈکوارٹرز کو تباہ کردیا گیا، پاکستان کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 2 سیکٹر ہیڈکوارٹرز بھی تباہ ہوئے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان کے 80 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ ہوئے، افغان طالبان رجیم کی جارحیت کےخلاف پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی جاری ہے۔

دریں اثنا سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی قندھار میں کارروائی جاری ہے، پاکستانی جیٹ طیارے فضائی حملے کے بعد قندھار کی فضا میں گشت کررہے ہیں، پاک فضائیہ نے پکتیا 205 کور ہیڈکوارٹر تباہ کردیا۔

spot_imgspot_img