spot_img

ذات صلة

جمع

’افغان طالبان کو آج کی رات ہی بتائے گی کہ جواب کس طرح ہوتا ہے‘

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سات گنا بڑے ملک نے بھی منہ کی کھائی تھی وہ آج تک سر نہیں اٹھا سکا، افغان طالبان کی اتنی جرات نہیں کہ  وہ کسی پوسٹ پربھی قبضہ کر سکے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ نے کہا کہ افطاری سے پہلے بارڈر کے ایک طرف حملے کی کوشش کی گئی، پاک فوج کی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی کی گئی، ہمسائے ملک کیلئے پاکستان نے وہ کچھ کیا جو انہوں نےخود بھی نہیں کیا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم کےخلاف بڑے رسپانس کا آغاز کر دیا گیا ہے افغان طالبان رجیم گوریلا مائنڈ سیٹ کی طرح اپنی ریاست چلانا چاہ رہے ہیں ہمارا طالبان رجیم سے وہی مطالبہ ہے جو پوری دنیا کا ہے، افغان طالبان رجیم پیسے کی وجہ سے دہشت گردی کررہی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ افغان طالبان کو آج کی رات ہی بتائے گی کہ جواب کس طرح ہوتا ہے آج کی رات کے بعد دن نکلے گا تو دنیا دیکھے گی کہ جواب کیسا ہوتا ہے، افغان طالبان غلط فہمی میں مبتلا ہیں ان کی غلط فہمی آج رات ہی دور کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کسی کو پاکستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی پاکستان کی ریاست امن کےلیے اپنی تمام طاقت استعمال کرے گی، افغان طالبان بچوں کو حملہ آور بنا کر بھیجتے ہیں یہ کس قسم کا مائنڈسیٹ ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے امن کو چھیننے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائےگی، افغان طالبان نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں جارحیت کی ہے افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

spot_imgspot_img