spot_img

ذات صلة

جمع

اروشی روٹیلا کی سالگرہ کا کیک جس کی قیمت نے ہوش اڑا دیے

ممبئی (25 فروری 2026): بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی کروڑوں روپے مالیت کے کیک کے ساتھ سالگرہ منانے کی وائرل ویڈیو نے ہر کسی کو حیران کر دیا۔

اروشی روٹیلا اپنی پرتعیش طرز زندگی کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، وہ اکثر مہنگے زیورات، ملبوسات اور تفریحات کی نمائش کرتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اروشی روٹیلا کا جیولری سے بھرا قیمتی بیگ چوری ہوگیا

اداکارہ آج 25 فروری کو 32 سال کی ہوگئیں اور انہوں نے اپنی سالگرہ ہیروں سے جڑے ایک بڑے Seven-Tier کیک کے ساتھ منائی۔ مبینہ طور پر ہیروں کی وجہ سے اس کی کُل مالیت 16 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

اروشی روٹیلا نے سوشل میڈیا پر کیک کی جھلک دکھائی جو ان کے گھر میں رکھا ہوا تھا جبکہ وہ اپنی سالگرہ کی تقریب کیلیے تیار ہو رہی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Urvashi Rautela (@urvashirautela)

کیک سیاہ رنگ کا ہے جس پر Gold-Plated والے ڈیزائن بنے ہوئے ہیں اور اس کی تہوں کے درمیان بڑے ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ کا یہ کیک کوئی حیران کن بات نہیں کیونکہ وہ اپنی انتہائی پرتعیش زندگی کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔

گزشتہ سال وہ 12 کروڑ روپے مالیت کی Rolls-Royce Cullinan کی مالکن بنیں جبکہ انہوں نے اپنی گاڑیوں کے مجموعے میں ایک سبز رنگ کی مرسڈیز جی ویگن بھی شامل کی جس کی مالیت 5 کروڑ روپے ہے۔

اروشی روٹیلا نے سالگرہ کو ایک بامعنی اقدام کے ذریعے یادگار بنایا اور باگیشور دھام میں 251 ضرورت مند لڑکیوں کی شادی میں تعاون کیا جس سے مالی مشکلات کا شکار خاندانوں کو مدد ملی۔ انہوں نے تقریب میں شرکت کی، دلہنوں سے ملاقات کی، انہیں دعائیں دیں اور مالی امداد فراہم کی۔

ان کیلیے سال 2025 کافی مصروف رہا جس میں ان کی تیلگو ایکشن ڈرامہ فلم ’ڈاکو مہاراج‘ جیسی نمایاں فلمیں ریلیز ہوئیں، فلم نے باکس آفس پر نمایاں توجہ حاصل کی۔

سال کے آخر میں وہ ہندی کرائم ڈرامہ فلم ’گھس بیٹھیا‘ میں نظر آئیں اور کانز جیسے عالمی مقابلوں میں بھی ان کی بھرپور موجودگی برقرار رہی۔

spot_imgspot_img