spot_img

ذات صلة

جمع

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اہم ملاقات

تہران (17 اپریل 2026): ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور...

بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری مکمل، ذرائع

راولپنڈی (17 اپریل 2026): اڈیالہ جیل میں قید سابق...

کراچی آکر لاہور والی کارکردگی نہیں دکھا سکے، معین علی

پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے قائمقام...

صبا قمر سے پہلی ملاقات نے رُلا دیا تھا، کرن اشفاق

اداکارہ کرن اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ صبا...

آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان کی نئی فلم ’’اڑتا تیر‘‘ کا اعلان، کب ریلیز ہوگی؟

ممبئی (16 اپریل 2026): بالی وڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اور اداکارہ سارہ علی خان اسپائی کامیڈی فلم ’اڑتا تیر‘ میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دھرمہ پروڈکشنز اور سکھیا انٹرٹینمنٹ نے اپنے چوتھے اشتراک ’اڑتا تیر‘ کا اعلان کیا ہے۔ یہ فلم 11 ستمبر 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کے ذریعے فلمساز اسپائی کامیڈی کی صنف میں قدم رکھ رہے ہیں جس میں ایکشن، طنز و مزاح اور بھرپور تفریح کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے آکاش اے کوشک اپنی ہدایت کاری کا آغاز کر رہے ہیں، بالی وڈ میں بطور لکھاری اپنی پہچان بنانے والے کوشک پہلی بار ہدایت کار کی کرسی سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کرینہ کپور اور سارہ علی خان ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے والی ہیں؟

اس فلم کو ایک مضبوط ٹیم کی حمایت حاصل ہے جس میں کرن جوہر، آدر پونا والا، اپوروا مہتا، گونیت مونگا کپور اور اچن جین بطور پروڈیوسرز شامل ہیں۔

مشہور اسٹار کاسٹ اور تجربہ کار پروڈکشن ٹیم کی وجہ سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فلم اپنی ریلیز سے قبل ہی کافی مقبولیت حاصل کر لے گی۔ اس کی کہانی اور دیگر اداکاروں کے بارے میں مزید تفصیلات کا ابھی انتظار ہے۔

واضح رہے کہ آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان ایک اور کامیڈی فلم ’پتی پتنی اور وہ 2‘ کا بھی حصہ ہیں۔

spot_imgspot_img