spot_img

ذات صلة

جمع

’آیت اللہ خامنہ ای شہید کی اہلیہ زندہ ہیں‘

ایرانی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای شہید کی اہلیہ کے انتقال کی خبروں کی تردید کر دی۔

ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی اہلیہ منصورہ خجستہ باقر زادہ زندہ ہیں اور ان کے حملے میں شہید ہونے کی خبریں غلط ہیں۔

جمعرات کو پاسداران انقلاب آئی آر جی سی سے وابستہ فارس نیوز نے اہلیہ کے زندہ ہونے کی خبر دی ہے۔

یہ رپورٹ اس دن کے اوائل میں سوالات اٹھائے جانے کے بعد سامنے آئی جب نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پہلے بیان میں اپنی والدہ کی موت کا ذکر نہیں کیا۔

خامنہ ای کی شہادت کے بعد کئی سرکاری ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ ان کی اہلیہ کو بھی شہید کر دیا گیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا پہلا بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ میرا عہدہ مجھ سے کئی چیزوں کا تقاضا کر رہا ہے، عہدے کا تقاضا ہے موجودہ حالات کے ساتھ مستقبل کے بھی فیصلے کروں، ایرانی رہنماؤں اور عوام کے درمیان ہمیشہ رابطہ قائم رہے گا۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی عوام نے دنیا کو دکھا دیا کہ ہم عظیم قوم ہیں، اللہ تعالیٰ قوم کی رہنمائی کرنے میں میری رہنمائی فرمائے، عوام کی خدمت کیلیے قرآن سے رہنمائی حاصل کروں گا

 ایران جنگ- تمام خبریں

spot_imgspot_img