spot_img

ذات صلة

جمع

گوشت کیوں نہیں پکایا؟ بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

حیدرآباد : معمولی گھریلو تنازعہ نے سنگین رخ اختیار...

سپر ایل نینو : شدید گرمی کی وارننگ، خطرناک پیشگوئی

رواں سال وقت سے پہلے پڑنے والی گرمی پر...

ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیسے؟ ماہرِ غذائیت کے کارآمد مشورے

ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں...

ہانیہ عامر، دنانیر مبین کی حمایت میں سامنے آگئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ساتھی اداکارہ دنانیر مبین کی ایکنی مسائل پر حمایت کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے دنانیر مبین کی جانب سے ایکنی (دانوں) کے ساتھ جدوجہد کی ویڈیو شیئر کرنے پر ان کی حمایت کی ہے۔

دنا نیر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر بغیر فلٹر کے تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنی جلد کے صاف ہونے سے لے کر بریک آؤٹس اور شدید ایکنی کا شکار ہونے تک کے سفر کو دکھایا۔

انہوں نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ میں ہمیشہ اپنی فلٹر والی تصاویر جیسی نہیں دکھتی، لوگ تنقید کرتے ہیں اور کبھی کبھی ہم بھول جاتے ہیں کہ ان تصویروں کے پیچھے اصل لوگ ہوتے ہیں۔

ہانیہ عامر نے بغیر کسی تبصرے کے دنا نیر کی پوسٹ کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور اس پیغام کو مزید آگے بڑھایا۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر خود بھی اس سے قبل ایکنی کے ساتھ اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کر چکی ہیں۔ 2019 میں انہوں نے اپنی بغیر فلٹر والی تصاویر شیئر کیں اور جلد کے مسلسل مسائل سے نمٹنے کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔

اس وقت انہوں نے لکھا تھا کہ مجھے ہمیشہ ہلکی ایکنی کا سامنا رہا ہے۔ ہمیشہ میری پیشانی پر یہ دانے رہے جو بالکل ختم ہی نہیں ہوتے تھے! مجھے ان کی عادت ہو گئی تھی لیکن میں پچھلے کچھ مہینوں سے جس سفر سے گزری ہوں وہ کافی تکلیف دہ رہا ہے۔

spot_imgspot_img