spot_img

ذات صلة

جمع

گیس لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (8 اپریل 2026): وفاقی حکومت نے کیپٹیو پاور پلانٹس کیلیے گیس لیوی کے نرخ میں 13 فیصد اضافہ کر دیا۔

کیپٹیو پاور پلانٹس کیلیے گیس پر لیوی کی شرح میں 163 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا جس سے لیوی 1243 سے بڑھ کر 1406 روپے ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق یہ اضافہ آف دی گرڈ کیپٹیو پاور پلانٹس لیوی ایکٹ 2025 کے تحت کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ لیوی سے حاصل رقم کا ریلیف براہ راست بجلی صارفین کو دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت

ماہانہ جمع ہونے والی لیوی کا فائدہ صارفین کو 2 ماہ کے وقفے سے دینے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے کیپٹیو پاور لیوی کے ذریعے بجلی صارفین کو ریلیف کی منظوری دی تھی، پاکستان نے لیوی سے بجلی سستی کرنے کا پلان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ بھی شیئر کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے جون 2025 میں کیپٹیو پاور پلانٹس لیوی ایکٹ نافذ کیا تھا، گیس 4743 سے بڑھ کر 4906 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی، حکومت نے یکم فروری 2025 سے ٹیرف میں اضافہ کیا تھا۔

spot_imgspot_img