اسکردو (7 جون 2026): گلگت بلتستان میں عام انتخابات کیلیے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔
اے آر وائی نیوز کو موصول ابتدائی نتائج
انتخابات کے تازہ ترین نتائج نشر کرنے کی اے آر وائی نیوز کی روایت برقرار ہے، گلگت بلتستان الیکشن کا پہلا مکمل غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ اے آروائی پر آگیا حلقہ جی بی 7 اسکردو ون ہے جہاں سے پیپلزپارٹی کے توقیر مہدی شاہ نے میدان مار لیا۔
جی بی 7 اسکردو ون
گلگت بلتستان انتخابات کا پہلا مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا، جی بی 7 اسکردو ون کے تمام 31پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے توقیر مہدی شاہ 4337 ووٹ لے کر کامیاب ہوچکے ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال 3891 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی 24 گانچھے 3
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں جی بی 24 گانچھے 3 کے تمام 46 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری اور غیر حتمی نتیجہ آگیا ۔
مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد شفیق 8092 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پی پی کے انجینئر محمد اسماعیل 5072 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
جی بی 1 گلگت 1 کے 80 میں سے 35 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری غیر حتمی نتیجہ میں پیپلزپارٹی کے امجد ایڈووکیٹ 3600ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ ن لیگ کے شفیق الدین 2300 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی 4 نگر ون ،وٹرنری اسپتال چھلت پائین پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے محمد علی اختر 76 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
اس کے علاوہ جی بی 6 ہنزہ کے 88 میں سے 57 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجے کے تحت آزاد امید وار نیک نام کریم 3860ووٹ لے کر آگے ہیں اور پی پی کے کرنل (ر)امتیار 2817ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب وزیری 70ووٹ لے کر دوسرےنمبر پر، جبکہ آزاد امیدوار ڈاکٹر علی محمد ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ جی بی اے 11 اور 12 میں بھی پی پی کامیاب
گلگگت بلتستان کے حلقے جی بی اے 11 کھرمنگ کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار اقبال حسین 6141 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
اس کے علاوہ جی بی اے 12 شگر کےٖ مکمل غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران ندیم 12179 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
گلگت بلتستان میں جی بی 5 نگر ٹو کے بوائز ہائی اسکول ہوپرنگر پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے ذوالفقارعلی مراد 45 ووٹ سے پہلے نمبر پر، ن لیگ کے جاوید علی منوا 34 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
گلگت بلتستان کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق جی بی 5نگر 2 کے خواتین پولنگ اسٹیشن میں آزاد امیدوار جہانگیر شاہ 88 ووٹ سے پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پی پی کے ذوالفقارعلی مراد 36 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی ٹو گلگت ٹو کے 7 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق ن لیگ کے حافظ حفیظ الرحمان 858 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
پیپلزپارٹی کے جمیل احمد 383 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ آئی پی پی کے فتح اللہ خان 83 ووٹ لےکر تیسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی 16 دیامر ٹو کے 45 میں سے 14 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار سید امام مالک 2790 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پیپلزپارٹی کے عطااللہ 2474 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات تازہ مجموعی غیر سرکاری نتیجہ
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں مجموعی طور پر غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی ایک نشست پر کامیاب اور 9 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ ن لیگ 6 نشستوں اور استحکام پاکستان پارٹی 2 نشستوں پر آگے ہے، انتخابات میں آزاد امیدوار 4 نشستوں پر آگے ہیں۔
جی بی 4 نگر ون
گلگت بلتستان انتخابات کا ایک اور مکمل غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ آگیا، جی بی 4 نگر ون کے تمام 53 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں مجموعی طور پر پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا۔
جی بی 4 نگر ون کے تمام 53 پولنگ اسٹیشنز کا مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد علی اختر7670ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ اسلامی تحریک کے محمد ایوب وزیری6566ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان الیکشن کے 24 میں سے 12 نشستوں کے مکمل غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق اب تک 6 نشستوں پر کامیابی کے بعد پیپلزپارٹی کا پلڑا بھاری ہے
غیرسرکاری نتیجے کے مطابق 2نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار 3نشستوں پر آزاد امیدوار اور ایک پر ایم ڈبلیو ایم کا امیدوار کامیاب ہوا ہے۔
واضح رہے کہ صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ بغیر رکاوٹ شام 5 بجے تک جاری رہی۔ پولنگ اسٹیشنوں پر لوگوں کا ہجوم نظر آیا تمام اضلاع میں 1391 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔
الیکشن میں 12 سے زائد جماعتیں اور آزاد سمیت 396 امیدوار میدان میں تھیں۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ رہا۔
گلگت بلتستان اسمبلی مجموعی طور پر 33 نشستوں پر مشتمل ہے، 24 نشستوں پر براہِ راست انتخابات ہوئے، 6 نشستیں خواتین جبکہ 3 ٹیکنوکریٹس کیلیے مختص ہیں۔
گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو 17 نشستوں کی سادہ اکثریت لامی درکار ہوگی، یہاں 9 لاکھ 63 ہزار، پانچ لاکھ 6 ہزار مرد اور 4 لاکھ 56 ہزار خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔



