spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کینٹ اسٹیشن کراچی : جدید سہولیات سے مزین، لوگوں کو خوشگوار حیرت

کراچی : محکمہ ریلوے نے شہر قائد کی عوام کیلیے کراچی کینٹ اسٹیشن کی تزئین و آرائش کے بعد اسے جدید سہولیات سے آراستہ کردیا۔

کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے بعد اس کا باضابطہ افتتاح وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز کیا، اس اسٹیشن کا شمار اب جدید طرز تعمیر اور سہولیات کے اعتبار سے ملک کے نمایاں ریلوے مراکز میں ہونے لگا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق اسٹیشن پر دو نئے سی آئی پی لاؤنجز، تین کشادہ ویٹنگ ہالز اور جدید معیار کے ایگزیکٹو واش رومز قائم کر دیے گئے ہیں۔

مسافروں کی باآسانی نقل و حرکت کے لیے 4 ایسکیلیٹر بھی نصب کیے گئے ہیں، اس کے ساتھ ہی ریلوے اسٹیشن پر انفارمیشن ڈیسک جدید نظام کے تحت قائم کیے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو بروقت رہنمائی اور معلومات فراہم کی جا سکے۔

مسافروں کی شکایات کے ازالے کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت وہ کیو آر کوڈ اسکین کرکے براہِ راست اپنی شکایت درج کرواسکیں گے۔ یہ شکایات وزارت اور ہیڈ کوارٹرز تک فوری طور پر پہنچ جائیں گی۔

کینٹ اسٹیشن اور اس کے اطراف کی صفائی کے لیے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ مفاہمتی معاہدہ کیا گیا ہے، جس کے تحت عملہ مشینی صفائی کے ذریعے چوبیس گھنٹے صفائی یقینی بنائے گا۔

اسٹیشن کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے معیاری ماڈل اسٹالز بھی نصب کیے گئے ہیں جبکہ جدید اعلاناتی نظام (اسٹیٹ آف دی آرٹ ایناؤنسمنٹ سسٹم) مسافروں کی رہنمائی کے لیے فعال کر دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کینٹ اسٹیشن کی یہ اپ گریڈیشن پورے ملک میں ریلوے نظام کی جدید کاری کے وسیع منصوبے کا حصہ ہے، جسے مرحلہ وار دیگر اسٹیشنوں تک بھی توسیع دی جائے گی۔

علاوہ ازیں، شالیمار ایکسپریس کے پورے ریک کو نہ صرف نئے انداز میں ری فریش کیا گیا ہے بلکہ ٹرین میں لائیو کچن، فری وائی فائی اور جدید ڈائننگ کار جیسی سہولیات بھی شامل کر دی گئی ہیں، جہاں معیاری اور تازہ کھانا فراہم کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مسافروں کی مدد اور رہنمائی کے لیے تربیت یافتہ عملہ بھی ٹرین میں تعینات ہوگا۔

spot_imgspot_img