spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کراچی : سفاک شوہر کے ہاتھوں حاملہ بیوی کا بہیمانہ قتل

کراچی : شاہ فیصل کالونی میں نشے کے عادی شوہر نے 6 ماہ کی حاملہ بیوی کو بہیمانہ تشدد کے بعد جان سے مار دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں نشے کا عادی شوہر 6 ماہ کی حاملہ بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔

مقتولہ کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹی پر اس کے ظالم شوہر نے تشدد کیا اور گلا دبا کر مار ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

شاہ فیصل کالونی کے رہائشی کاشف حسین کی 20 سالہ بیٹی انوشہ شوہر کے ظلم کا شکار ہوکر اپنے میکے کے بعد اس دنیا سے بھی رخصت ہوگئی۔

انوشہ کے غمزدہ والد نے میڈیا کو بتایا کہ ڈھائی سال قبل بیٹی کی شادی ارزم ہوئی تھی۔ داماد نشے کا عادی تھا، 24 نومبر کو جب وہ بیٹی کے گھر پہنچے تو اس کی حالت غیر تھی، انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑگئی۔

مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کےجسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے اسے گلا دبا کر قتل کرنے سے قبل تشدد بھی کیا گیا تھا۔

بیٹی کی جدائی کے غم سے نڈھال والدہ نے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے، معصوم بیٹی کو ناحق قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا مقتولہ انوشہ کا شوہر ارزم مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اولاد نہ ہونے پر شوہر نے بیوی قتل کردی

spot_imgspot_img