spot_img

ذات صلة

جمع

ممکنہ برطانوی وزیراعظم اسرائیل پر مزید دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں!

برطانیہ کے ممکنہ اگلے وزیر اعظم اینڈی برنہم کا...

فرانس کے کھلاڑیوں پر نامناسب تبصرہ امیتابھ بچن کے گلے پڑ گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران اداکار امیتابھ بچن...

ہمایوں اشرف اور خدیجہ سلیم کی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

اداکار ہمایوں اشرف اور اداکارہ خدیجہ سلیم کی ماضی...

مشہد میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا

مشہد میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز...

احسن خان کے والد انتقال کرگئے

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار احسن خان کے والد...

کریتی سینن کا ڈائٹ پلان کے حوالے سے حیران کن انکشاف

(9 جولائی 2026): بولی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کسی سخت ڈائٹ پلان کے حق میں نہیں، بلکہ وہ اس حوالے سے متوازن طرز زندگی کو ترجیح دیتی ہیں۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق کریتی سینن نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان اپنی کھانے پینے کی عادات اور کیریئر کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔

کریتی سینن نے بتایا کہ میں کبھی بھی سخت ڈائٹنگ کی شوقین نہیں رہی، میرا ماننا ہے کہ اپنے پسندیدہ کھانوں سے خود کو محروم رکھنے کے بجائے کھانے کے ساتھ ایک صحت مند رشتہ برقرار رکھنا زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں چیٹ ڈے (جس دن ڈائٹنگ سے ہٹ کر پسند کا کھانا کھایا جائے) کے تصور پر یقین نہیں رکھتی، مجھے واقعی کسی چیٹ ڈے کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ میں سب کچھ کھاتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: جب مجھے لگے کا صحیح وقت ہے شادی کرلوں گی، کریتی سینن

ان کا کہنا تھا کہ اصل چیز خود پر پابندی لگانا نہیں بلکہ حد میں رہنا ہے، زیادہ کھائے بغیر مختلف قسم کے کھانوں کا لطف اٹھانے سے میں اپنی جسمانی فٹنس اور ذہنی سکون دونوں کو برقرار رکھ پاتی ہوں۔

کریتی سینن کا ماننا ہے کہ بہت زیادہ پابندی لگانے سے اکثر لوگ غیر صحت بخش کھانوں کی طرف زیادہ راغب ہوتے ہیں، جبکہ اعتدال پسندی طویل عرصے تک چلنے والی اچھی عادات بنانے میں مدد دیتی ہے۔

اداکارہ کے مطابق کچھ ایسے مواقع بھی آئے ہیں جب فلمی کرداروں کی وجہ سے انہیں اپنے کھانے پینے میں زیادہ نظم و ضبط برتنا پڑا۔

کریتی سینن نے انکشاف کیا کہ ایسا ہی ایک بار فلم ’کاک ٹیل 2‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوا تھا جب مجھے اپنے کردار کی جسمانی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے اپنے کھانوں کے معاملے میں اضافی احتیاط برتنی پڑی تھی۔

ان کے مطابق اس مرحلے کے دوران انہوں نے اس بات پر زیادہ توجہ دی کہ وہ کیا کھا رہی ہیں اور فلم کیلیے مطلوبہ لُک حاصل کرنے کیلیے ایک کنٹرولڈ نیوٹریشن پلان پر عمل کیا، لیکن اس وقت بھی انہوں نے حد سے زیادہ سخت اصول اپنانے کے بجائے ایک عملی اور متوازن طریقہ کار برقرار رکھنے کی کوشش کی۔

spot_imgspot_img