spot_img

ذات صلة

جمع

پاکستان میں گیس سلنڈر بم بن گئے، دھماکوں کی اصل وجہ سامنے آگئی

کراچی۔ رپورٹ، جہانگیر اسلم : پاکستان بھر میں گیس...

قاسم سلیمانی شہید کی بیٹی زینب نے امریکی دعویٰ مسترد کردیا

ایران کے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب...

نمرہ شاہد نے دانش تیمور کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش ظاہر کردی

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نمرہ شاہد نے دانش تیمور...

کراچی: بلاول چورنگی سے سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس چرانے والے ملزمان پکڑے گئے

کراچی: بلاول چورنگی سےسیف سٹی کیمروں کا ڈسٹری بیوشن باکس چرانے والے ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ساوٴتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلاول چورنگی سے سیف سٹی کیمروں کا ڈسٹریبیوشن باکس (ڈی بی باکس) چوری کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ اس سے قبل بوٹ بیسن میں پولیس مقابلے کے دوران دو زخمی سمیت تین ملزمان پکڑے گئے تھے، جنہوں نے دورانِ تفتیش ڈی بی باکس چوری کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

ڈی آئی جی ساوٴتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ ملزمان چند روز قبل چوری کیا گیا ڈی بی باکس فروخت بھی کر چکے تھے۔

ملزمان کی نشاندہی پر شریکِ جرم ارباز کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ڈی بی باکس کی بیٹری اور انورٹر بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، اوزاروں کا بیگ اور سیڑھی بھی ملی ہے۔

ڈی آئی جی کے مطابق گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ان کے خلاف پولیس مقابلے، ڈکیتی، اسلحہ اور منشیات سمیت متعدد مقدمات درج ہیں، گرفتار ملزم نور ولی عرف “کوچے” مختلف مقدمات میں اشتہاری بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے نیٹ ورک کی مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

spot_imgspot_img